Sunday, June 2, 2024

احمد فراز کو پرستاروں سے بچھڑے نو برس بیت گئے

احمد فراز کو پرستاروں سے بچھڑے نو برس بیت گئے
August 25, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) احمد فراز – اردو کلاسیکل شاعری میں ایک ایسا نام جس نے جذبات کی عکاسی کے لیے آسان فہم الفاظ استعمال کیے۔ اور عوام میں بےحد مقبولیت حاصل کی۔ اقبال اور فیض کے بعد انہیں بیس ویں صدی کا مقبول ترین شاعر مانا جاتا ہے۔

احمد فراز 12 جنوری 1931ء کو کوہاٹ میں پیدا ہوئے ۔ جامعہ پشاور سے فارغ التحصیل ہونے پر لیکچرر شپ ، ریڈیو ، لوک ورثہ ، اکادمی ادبیات اور نیشنل بک فاؤنڈیشن سمیت کئی اداروں سے وابستہ رہے ۔

رومانوی شاعری ان کا خاضہ رہی جوکہ تمام اردو بولنے والوں میں بہت مقبول ہوئی۔

فراز نے ضیا دور میں جلاوطنی کے دوران مزاحمتی شاعری بھی کی۔

انہوں نے بہت سے گیت لکھے جوکہ پاک و ہند میں یکسر مقبول ہوئے اور سرحد کے دونوں اطراف کے گائکوں نے گائے۔

ان کی ادبی خدمات پر انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے‘‘ستارہ امتیاز’’  ‘‘ہلال امتیاز’’ اور 2010 میں بعد از مرگ ‘‘ ہلال پاکستان’’ سے بھی نوازا گیا۔

احمد فراز 25 اگست 2008 کو گردوں کے عارضے کی وجہ سے اس جہان فانی سے رخصت ہوئے۔ ان کو اسلام آباد میں سپرد خاک کیا گیا۔