Thursday, March 28, 2024

احمد شہزاد پر کرکٹ کے دروازے کھل گئے

احمد شہزاد پر کرکٹ کے دروازے کھل گئے
December 22, 2018
لاہور ( ویب ڈیسک ) پاکستانی کرکٹر احمد شہزاد پر کرکٹ کے دروازے کھل گئے، احمد شہزاد پر لگائی گئی پابندی آج ختم ہورہی ہے۔ قومی کرکٹر احمد شہزاد پر اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر پی سی بی نے 4 ماہ کی پابندی لگائی تھی  جس کی خلاف ورزی کرنے پر بورڈ نے پابندی میں مزید چھ ہفتوں کی توسیع کی تھی۔ پابندی کی مدت آج ختم ہو رہی ہے جس کے بعد احمد شہزاد پر کرکٹ کے دروازے کل سے کھل جائیں گے ۔