Thursday, March 28, 2024

احسن کو دائیں جانب سے سینے میں گولی لگی جو بائیں جانب کمرسے پار ہو گئی ‏

احسن کو دائیں جانب سے سینے میں گولی لگی جو بائیں جانب کمرسے پار ہو گئی ‏
April 17, 2019

کراچی ( 92 نیوز)کراچی میں پولیس کی گولی لگنے سے جاں بحق ہونے والے احسن کا پوسٹمارٹم مکمل ہو گیا۔

احسن کو ایک ہی گولی لگی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، مقتول بچے کا  پوسٹ مارٹم مکمل کرلیاگیا،ایڈیشنل پولیس سرجن ڈاکٹر شیراز  کے مطابق بچے کو دائیں جانب سے سینے میں گولی لگی جو بائیں جانب کمر سے پار ہوگئی۔

گولی دس سے پندرہ فٹ کے فاصلے سے لگی ،گولی کے نشان سے لگتا ہے کہ چھوٹا ہتھیار  استعمال ہوا ہے، پوسٹ مارٹم کی تفصیلی رپورٹ چند روز بعد جاری کی جائے گی۔

ادھر مقتول احسن کے قتل کا مقدمہ والد مدعیت میں سچل تھانے میں درج کرلیا گیا، مقدمہ چار نامعلوم ملزموں کے خلاف درج کیا گیاہے۔