Thursday, May 9, 2024

احسن رضا پچاسواں ٹی 20 میچ سپر وائز کرنیکا اعزاز حاصل کرینگے

احسن رضا پچاسواں ٹی 20 میچ سپر وائز کرنیکا اعزاز حاصل کرینگے
January 26, 2020
لاہور ( 92 نیوز) پاکستانی امپائر احسن رضا  ایک اہم اعزاز اپنے نام کرنے  کے قریب پہنچ گئے ، کل  ٹی 20 انٹرنیشنل میں میچ سپروائز کرنے کی نصف سنچری مکمل کرلیں گے ، احسن رضا ٹی 20 انٹر نیشنل میں 50میچ  سپروائز کرنے والے  دنیا کے پہلے امپائر ہوں گے۔ چھیالیس سالہ احسن رضا 29 مئی 1974 کو لاہور میں پیدا ہوئے ،انہوں نے انٹر نیشنل کرکٹ میں بطور امپائر  ڈیبیو سال 2010 میں کیا جب  16 فروری کو افغانستان اور کینیڈا کے مابین  ون ڈے میچ کھیلا گیا ۔ وہ اب تک 36 انٹر نیشنل ون ڈے میچز  میں بطور امپائر فرائض انجام دے چکے ہیں ، انہوں نے  آخری ون ڈے میچ میں 15 فروری 2019 کو فرائض انجام دیے ، یہ میچ متحدہ عرب امارات اور سکاٹ لینڈ کے مابین  دبئی کے مقام پر کھیلا گیا تھا۔ اب تک49 ٹی 20   میچز میں امپائر کے فرائض انجام دینے والے احسن رضا نے ٹی 20  میچز میں بطور امپائر ڈیبیو 26 اکتوبر 2010 میں کیا ، اس میچ میں پاکستان اور ساؤتھ افریقہ ابو ظہبی کے مقام پر مقابل  ہوئے تھے ، جب کہ انہوں نے اب تک آخری میچ  میں فرائض پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش لاہور قذافی اسٹیڈیم  میں 25 جنوری 2020 کو انجام دیے ۔