Monday, May 13, 2024

احسن خان آج پنی 38ویں سالگرہ منا رہے ہیں

احسن خان آج پنی 38ویں سالگرہ منا رہے ہیں
October 9, 2019
کراچی ( 92 نیوز ) شائقین کے دلوں میں بسنے والے فلم اور ٹیلی ویژن کے مشہور اداکاراور میزبان احسن خان آج اپنی 38ویں سالگرہ منا رہے ہیں ۔ دھیمہ لہجہ ،،جاندار اداکاری  اور سحر انگیز شخصیت ،،موجودہ دور کے ہر دل عزیز فنکاراحسن  خان  38 برس کے ہوگئے۔ فلم ہو یا ڈرامہ سیریلز  ،کردار رومانوی ہو یا ایکشن سے بھرپور ، احسن خان  نے اپنے مداحوں کہیں بھی مایوس نہیں کیا ۔ احسن خان نے اپنے فنی سفر کا آغاز دو  دیہائی قبل سپر ہٹ لالی وڈ فلم  "نکاح" سے کیا اور شان اور ریما جیسے  بڑےاسٹارز  کے ہوتے ہوئے بھی اپنی موجودگی  احساس دلایا۔ لو ان ہالینڈ ،  گھر کب آؤگے، چھپن چھپائی احسن خان  کی مشہور فلمیں ہیں  ۔ چھوٹے  پردے  پر بھی انہوں نے خوب  کامیابیاں سمیٹیں ،اڈاری، کبھی کبھی ، موسم ، مجھے خدا پر یقین  ہے ، گوہر نایاب اور الف احسن کے مشہور ٹی وی سیریلزہیں  ۔ احسن خان بچوں کے حقوق کیلئے آواز اٹھانے  کےحوالے سے بھی پہچان رکھتے ہیں ، یہی وجہ  ہے انھیں رواں سال جولائی میں چلڈرن لٹریچر فیسٹول کا خیرسگالی کا سفیر بھی بنایا گیا ۔