احسن اقبال کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے الزام میں انکوائری کھل گئی
اسلام آباد (92 نیوز ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کی مشکلا ت میں اضافہ ہو گیا ۔ آمدن سے زائد اثاثہ جات کے الزام میں نئی انکوائری کھلو دی گئی ۔
چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے احسن اقبال کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کی نئی انکوائری کھولنے کی منظوری دے دی ، ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی کو فوری طور پر انکوائری شروع کرنے کا بھی حکم دیا گیا۔
احسن اقبال کے خلاف پہلے بھی ناروال سپورٹس سٹی میں غبن کی انکوائری چل رہی ہے ۔