Friday, May 10, 2024

ن لیگ نے احسن اقبال کی گرفتاری کو ’’نیب نیازی گٹھ جوڑ‘‘ قرار دیدیا

ن لیگ نے احسن اقبال کی گرفتاری کو ’’نیب نیازی گٹھ جوڑ‘‘ قرار دیدیا
December 23, 2019
لاہور (92 نیوز) ن لیگ نے احسن اقبال کی گرفتاری کو ’’نیب نیازی گٹھ جوڑ‘‘ کا نتیجہ قرار دیدیا، مریم اورنگزیب کہتی ہیں نون لیگ نواز شریف کی جماعت ہے، یہ نہ جھکنے والی ہے نہ ڈرنے والی ہے۔ مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احسن اقبال کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتی ہوں، ن لیگ اور ن لیگی ورکر کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ نیب اور حکومت چاہے جتنے مرضی جھوٹے مقدمات قائم کرلے۔ ترجمان مسلم لیگ ن کہتی ہیں کہ ن لیگ اور شہبازشریف کا ہر سپاہی جم کر اور ڈٹ کر کھڑا ہے، احسن اقبال نے پاکستان کے نوجوانوں کو امید دی یہی ان کا قصور تھا، احسن اقبال کو بار بار یہ پیغام دیا جاتا رہا ہے کہ پیچھے ہٹ جائیں، نہ بولیں،ان کا کہنا تھا ا حسن اقبال باقی لیڈروں کی طرح ڈٹےرہے اور آج اس کا نتیجہ بھگت رہے ہیں۔ مریم اورنگزیب بولیں کہ نارووال سپورٹس سٹی پراجیکٹ پیپلزپارٹی کے دور میں منظور ہوا تھا،اس کی منظوری احسن اقبال نے نہیں دی تھی،یہ مرا ہوا منصوبہ تھا جسے ن لیگ اور احسن اقبال نے زندہ کیا، سالہا سال سے جو پیسہ ضائع ہورہا تھا اسے لگا کر اس منصوبے کو بنایا۔ ان کا کہنا تھا احسن اقبال کی گرفتاری سے ن لیگ اور ن لیگ کے ورکر کو کوئی فرق نہیں پڑے گا، ہم جھوٹے کو جھوٹا اور چوروں کو چور ہی کہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 6 تو عمران خان پر لگنا چاہئے، عمران خان غدار ہے، عمران خان بیرون ملک فنڈنگ لے کر ملک تباہ کررہا ہے،اس ملک کے خلاف سازش کی جارہی ہے، سلکٹڈ اور مسلط کیا گیا۔ ن لیگ کی ترجمان کا کہناتھا وزیراعظم ملک کے خلاف سازش کررہا ہے، سی پیک بند ہوگیا،یہ پاکستان کے عوام اور نوجوانوں کی امید تھی۔ روپیہ گرگیا، ترقی بند ہوگئی،وہ ملک جو نوازشریف کی قیادت میں ڈیڑھ سال پہلے ترقی کررہا تھا۔ [caption id="attachment_258158" align="alignnone" width="899"]ن لیگ، احسن اقبال، گرفتاری، نیب نیازی گٹھ جوڑ، قرار، لاہور، 92 نیوز ن لیگ نے احسن اقبال کی گرفتاری کو ’’نیب نیازی گٹھ جوڑ‘‘ قرار دیدیا[/caption] ادھر احسن اقبال کے بیٹے احمد اقبال نے کہا جس نے بھی ملک کیلئے اچھا کام کیا، اسے گرفتار کرلیا جاتا ہے۔ عطا تارڑ بولے یک طرفہ کارروائیوں سے حوصلے نہیں ٹوٹیں گے۔