Saturday, April 27, 2024

احسن اقبال کی کرنل سہیل عابد شہید کے گھر آمد،لواحقین سے اظہار تعزیت

احسن اقبال کی کرنل سہیل عابد شہید کے گھر آمد،لواحقین سے اظہار تعزیت
May 20, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) وزیر داخلہ احسن اقبال کرنل سہیل عابد شہید کے گھرپہنچے اور لواحقین  سےاظہار تعزیت کیا۔ وزیر مملکت برائے کیڈ طارق فضل چوہدری بھی وزیر داخلہ کے ہمراہ تھے ۔ اس موقع پر احسن اقبال نے کہا کہ کرنل سہیل قوم کے بہادر سپوت تھے جنہوں نے ملک و قوم کی حفاظت  کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ وزیرداخلہ قبرستان بھی گئے اور کرنل سہیل شہید کی قبرپر فاتحہ خوانی کی ۔