Wednesday, May 22, 2024

احسن اقبال کی حالت خطرے سے باہر ہے ، عابد شیر علی

احسن اقبال کی حالت خطرے سے باہر ہے ، عابد شیر علی
May 6, 2018
فیصل آباد ( 92 نیوز) وزیر مملکت عابد شیر علی نے نارووال میں وزیر داخلہ احسن اقبال کے گولی لگنے کے معاملے میں 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ  احسن اقبال کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ جو بھی معاملات ہیں ان کی تحقیقات ہونی چاہئے ،  سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہئے ۔ وزیر اعلیٰ نے واقعہ کی انکوائری کی ہدایات جاری کر دی ہیں، 24 گھنٹوں میں رپورٹ سامنے آجائیگی۔