Wednesday, April 24, 2024

احسن اقبال کی جیل سے رہائی کے بعد نارووال میں اپنے حلقے آمد ، کارکنوں نے استقبال کیا

احسن اقبال کی جیل سے رہائی کے بعد نارووال میں اپنے حلقے آمد ، کارکنوں نے استقبال کیا
March 1, 2020
 نارووال (92 نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کی جیل سے رہائی کے بعد نارووال میں اپنے حلقے میں آمد ہوئی جہاں کارکنوں نے ان کا استقبال کیا۔ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا عمران خان جھوٹے کیس بنا کر سچ بولنے سے نہیں روک سکتے۔ ان کی ناکامیاں اور ملک دشمن پالیسیاں بے نقاب کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا ملکی سیاست میں عمران خان کی صورت میں کرونا وائرس داخل ہو گیا جس نے ملک کو تباہ کر دیا ، غریب کو بدحال کر دیا۔ اس وائرس کو ختم کر کے دم لیں گے۔  احسن اقبال ، جیل ، رہائی ، نارووال ، حلقے ، آمد ، کارکنوں احسن اقبال نے کہا پاکستان میں آج بد ترین مہنگائی ہے ۔ کھانے پینے کی اشیاء ، ادویات ، زرعی ادویات سمیت دیگر اشیاء مہنگی ہو چکی ہیں ۔ عمران خان نے 18 ماہ میں ریکارڈ قرضے لئے ۔ عمران خان نے پورے ملک میں لنگر خانہ کھول کر بیکاری بنا دیا ہے ۔ لنگر خانے کھولنے سے ملکی معیشت بہتر نہیں ہوتی ۔ مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال بولے بیرونی ممالک پاکستان کے ہاتھ پیر باندھ کر ایٹمی پروگرام بند کروانا چاہتے ہیں ۔ ملک کو اناڑی نہیں چلا سکتے ۔ ملک کو چلانے کیلئے تجربہ چاہئے ۔ ہمیں فیصلہ کرنا ہے کہ گرفتاریوں سے ڈر کے جنگ لڑنی ہے یا بہادری سے ۔