Friday, April 26, 2024

احسن اقبال کا 2018ء کے انتخابات کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ

احسن اقبال کا 2018ء کے انتخابات کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ
January 18, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن احسن اقبال نے 2018ء کے انتخابات کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کردیا۔ کہتے ہیں کہ حکومت نے ٹیکسوں کی وصول نہیں کی، پاکستان کا ترقیاتی بجٹ بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔

سوموار کے روز الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو اسٹیٹمنٹ دی ہے کہ ن لیگ نے ممنوعہ ذرائع سے کوئی فنڈنگ حاصل نہیں کی، اپنے بینک اکاؤنٹس الیکشن کمیشن سے شیئر کیے ہوئے ہیں، ڈونرز کی فہرست بھی الیکشن کمیشن کو دی ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ پاور سیکٹر ترجیح ہی نہیں ہے، پانی کے منصوبوں میں چھ ماہ میں صرف 18 فیصد بجٹ استعمال کیا گیا۔ سائنس اور ٹیکنالوجی میں صرف نو فیصد بجٹ استعمال کیا گیا۔ ملتان سکھر موٹروے کا تمام پیسہ چین کی حکومت نے براہ راست دیا ہے۔

احسن اقبال بولے کہ پُرامن احتجاج کررہے ہیں، توڑ پھوڑ مقصد نہیں ہے۔