Friday, April 26, 2024

احسن اقبال پر نارووال اسپورٹس سٹی کیس میں فرد جرم عائد

احسن اقبال پر نارووال اسپورٹس سٹی کیس میں فرد جرم عائد
December 22, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) نارووال اسپورٹس سٹی کیس میں احسن اقبال پر فرد جرم عائد کردی گئی۔ سابق ڈی جی اسپورٹس بورڈ اختر نواز گنجیرا، سرفراز رسول سمیت دیگر ملزمان پر بھی فرد جرم عائد کی گئی۔ تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

احسن اقبال نے ریفرنسز کو جھوٹا اور کردار کشی کا ذمہ دار قرار دے دیا، کہا کہ جج نے پہلے دیکھنا ہوتا ہے یہ کیس بنتا بھی ہے یا نہیں، جج صرف پراسیکیوشن کی بات سن کر نہیں بات کیا کرتا ہے۔

جج اصغر علی نے احسن اقبال کو بات کرنے سے روک دیا، ریمارکس دیئے کہ ہم یہاں ایسی باتیں سننے نہیں بیٹھے ہوئے، آپ نے کوئی درخواست دائر کرنی تو کریں یا اپنے وکیل کے ذریعے بات کریں۔ ہم سامنے پیش کیا گیا ریکارڈ دیکھ کر ہی کہہ رہے ہیں یہ بادی النظر میں کیس بنتا ہے۔

احسن اقبال کے وکیل طارق محمود جہانگیری کے جج بنے کے بعد جہانگیر جدون بطور وکیل پیش ہوئے، اُنہوں نے مؤقف اپنایا کہ کہاں کیس بنتا ہے کیا ہمارے ماتھے پر لکھا ہوا ہے؟، فیصلے سے پہلے فیصلہ نہیں سنا سکتے۔ اس پر جج اصغر علی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ شواہد دیکھے جائیں گے۔

اِدھر شاہد خاقان عباسی نے حکومت پر پھر جھوٹ بولنے کا الزام لگا دیا۔