Tuesday, April 30, 2024

احسن اقبال پر حملے کیلئے پستول 6ماہ قبل خریدا،کرسی ہلنے سے نشانہ چوکا،ملزم کا اعتراف

احسن اقبال پر حملے کیلئے پستول 6ماہ قبل خریدا،کرسی ہلنے سے نشانہ چوکا،ملزم کا اعتراف
May 7, 2018
لاہور( 92 نیوز) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر گولی چلانے والے ملزم عابد حسین نے دوران تفتیش خوفناک انکشافات کر دیئے ،ملزم کے مطابق اس نے وزیر داخلہ پر حملے کا پلان 6 ماہ قبل بنایا ۔ ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وزیر داخلہ پر حملے کیلئے پستول 6 ماہ قبل سعید نامی دوست سے خریدا۔ملزم نے حملے سے قبل قبرستان جا کر نشانہ چیک کرنے کیلئے 4 گولیاں بھی چلائیں  ، وزیر داخلہ پر حملہ کرتے ہوئے کرسی ہل گئی جس کے باعث نشانہ چوک گیا۔ پولیس نے پستول فروخت کرنے والے سعید کو بھی حراست میں لے لیا۔