Tuesday, May 21, 2024

احسن اقبال پر حملہ،صدر،وزیراعظم، عمران خان ، آصف زرداری، بلاول ودیگر کی مذمت

احسن اقبال پر حملہ،صدر،وزیراعظم، عمران خان ، آصف زرداری، بلاول ودیگر کی مذمت
May 6, 2018
لاہور ( 92 نیوز ) احسن اقبال پر نارووال میں قاتلانہ حملے پر صدر پاکستان ممنون حسین ،چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان ، چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی  بلاول بھٹو زرداری ، شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی و سابق صدر آصف علی زرداری سمیت دیگر رہنماؤں نے شدید مذمت کی۔ صدر ممنون حسین اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے احسن اقبال پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے حملے کے منصوبہ سازوں کا سراغ لگانے کا حکم دے  دیا ۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے احسن اقبال سے ٹیلی فون پر خیریت دریافت کی ۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ احسن اقبال پر حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ بلاول بھٹو زرداری نے مذمت کرتے ہوئے  کہا کہ حملے  میں ملوث کردار کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے ، حملہ وزیر داخلہ پر نہیں ریاست پر حملہ ہے ۔ بلاول بھٹو زرداری نے  احسن اقبال کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی ۔ آصف زرداری ،خورشید شاہ ،جماعت اسلامی،ایم کیو ایم اور دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی  حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔