Friday, April 26, 2024

احسن اقبال نے عمران خان کا قوم سے خطاب خیالی قرار دے دیا

احسن اقبال نے عمران خان کا قوم سے خطاب خیالی قرار دے دیا
August 20, 2018
اسلام آبا د( 92 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے قوم کو خطاب کو خیالی قرار دے دیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ  وزیراعظم کی جانب سے قوم کو خواب دکھائے گئے جن کی تعبیر ممکن نہیں ، ساری ٹیم مشرف والی لگائی  ، تبدیلی کیا لائیں گے ۔ اسلام آبا دمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما نے وزیر اعظم کے قوم سے خطاب کر نشانے پر رکھتے ہوئی کڑی تنقید کی  اور کہا کہ عمران خان نے انرجی اور پاورسیکٹر پر کوئی بات نہیں کی ،  ہمیں وزارت خارجہ نہ رکھنے  پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا خود  وزارت داخلہ کیوں خالی چھوڑی گئی۔ سابق وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ سی پیک کو نظر انداز کر کے عمران خان نے ثابت کر دیا کہ وہ کس کو فائدہ پہنچانے آئے ہیں،ہمارے منصوبوں کا ذکر تک نہیں کیا گیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالناانتقامی کارروائی ہے ، عمران نے خطاب میں کشمیر کا ذکر بھی نہیں کیا ۔