Saturday, April 20, 2024

احسن اقبال نے اپوزیشن کے گزشتہ روز کے یوم سیاہ کو حکومت پر عدم اعتماد قرار دے دیا

احسن اقبال نے اپوزیشن کے گزشتہ روز کے یوم سیاہ کو حکومت پر عدم اعتماد قرار دے دیا
July 26, 2019
 لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے اپوزیشن کے گزشتہ روز کے یوم سیاہ کو حکومت پر عدم اعتماد قراردے دیا اور کہا عمران خان پاکستان کو میلٹ ڈاؤن کی طرف لے جا رہے ہیں۔ احسن اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کل کے جلسوں نے ثابت کر دیا کہ یہ عوام کی حکومت نہیں  ہے۔ بیرونی سرمایہ کاری 50 فیصد کم ہو گئی۔ پاکستان کے کارخانے اور انڈسٹری میں زبردست بحران ہے۔ 10 لاکھ لوگ پی ٹی آئی کی حکومت میں بیروزگار ہو گئے۔ چار لاکھ لوگ خط غربت سے نیچے چلے گئے۔ احسن اقبال کا کہنا تھا لوگوں کو اسپتالوں سے دوائیاں نہیں مل رہیں۔ تعلیم کا بجٹ کم کر دیا گیا ہے۔ ساوتھ پنجاب کا نعرہ لگا کے وہاں کے لوگوں کو بیوقوف بنایا۔ اپوزیشن نے ساوتھ پنجاب کا بل جمع کروایا مگر حکومت کچھ نہیں کرنا چاہتی۔ ہم ساوتھ پنجاب کے معاملے پر حکومت کا ساتھ دیں گے مگر حکومت اس کو صوبہ نہیں بنانا چاہ رہی۔ مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا رانا ثنا اللہ کے خلاف انتقامی کارروائی کے خلاف مذمت کرتے ہیں۔ شاہد خاقان عباسی سستی ترین گیس پاکستان لائے وہ ان کا جرم بن گیا۔ خواجہ سعد رفیق کا ریلوے کو ٹھیک کرنا جرم بن گیا۔ ان کا کہنا تھا نواز شریف صاحب نے کبھی ٹی وی اور اے سی کی سہولت نہیں مانگی۔ نواز شریف کی کڈنی حالت آخری اسٹیج سے پہلے پر ہیں۔ ڈاکٹر کی ایڈاوئس پر انہیں اے سی دیا گیا تھا۔ احسن اقبال بولے ہم تمام چیزوں کا بھر پور مقابلہ کریں گے۔ ہم گرفتاریوں سے نہیں ڈرتے نا ہمیں ڈرایا جائے۔ گرفتاریاں ہم نے مشرف کے دور میں بھی دیکھی ہیں۔