Thursday, May 9, 2024

احسن اقبال نارووال اسپورٹس سٹی کرپشن ریفرنس میں مرکزی ملزم نامزد

احسن اقبال نارووال اسپورٹس سٹی کرپشن ریفرنس میں مرکزی ملزم نامزد
August 8, 2020
نارووال (92 نیوز) نیب کی تحقیقاتی ٹیم نے نارووال اسپورٹس سٹی کے کرپشن ریفرنس میں ن لیگی رہنماء احسن اقبال کو مرکزی ملزم نامزد کردیا۔ ذرائع نے بتایا کہ احسن اقبال کے کرپشن میں ملوث ہونے کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں۔ ریفرنس منظوری کے لئے نیب کے چیئرمین کو بھیج دیا گیا ہے۔ نیب کا ایگزیکٹو بورڈ ریفرنس کے بارے میں فیصلہ کرے گا۔ نارووال اسپورٹس سٹی پراجیکٹ 1998ء میں نواز شریف کے دوسرے دور میں شروع ہوا تھا۔ احسن اقبال نے اس منصوبے کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔ انہوں نے صوبائی حکومت کے منصوبے کو اغوا کرکے اضافی رقوم خرچ کیں۔ مئی 2018 میں نیب نے اسپورٹس سٹی پراجیکٹ میں ہونے والی بے ضابطگیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں اس وقت کے وزیر احسن اقبال کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔ نیب کی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ نیب کے چیئرمین (ر) جسٹس جاوید اقبال نے بیورو کو حکم دیا تھا کہ وہ نارووال اسپورٹس سٹی پراجیکٹ کی تعمیر میں سرکاری فنڈز کی چھ ارب روپے کے مبینہ غلط استعمال کے خلاف شکایات کی تصدیق کریں۔