Friday, May 17, 2024

احسن اقبال ، جاوید صادق نے کابینہ کی منظوری کے بغیر معاہدے کئے ، مراد سعید

احسن اقبال ، جاوید صادق نے کابینہ کی منظوری کے بغیر معاہدے کئے ، مراد سعید
February 8, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیرمملکت مواصلات مراد سعید نے کہا ملتان سے سکھر موٹروے میں لمبا مال بنایا گیا ۔ احسن اقبال اور جاوید صادق نے کرپشن میں اہم کردار ادا کیا ۔ نواز شریف دور کی ایک اور کرپشن کہانی سامنے آ گئی ۔ ملتان سکھر موٹروے منصوبے میں بھی قومی خزانے کو  اربوں روپے کا ٹیکہ لگایا  گیا ۔ ملتان سکھر موٹروے 257 ارب روپے کی بجائے 406 ارب تک کیسے پہنچا ۔ جاویدصادق  فرنٹ میں جبکہ احسن اقبال نواز شریف کی جگہ دستخط کرتے رہے ۔ حکومت کو جاوید صادق  کے غیرقانونی معاہدوں کی دستاویزات  مل گئیں۔ یہ وہی جاوید صادق ہیں جن کی کرپشن کی کہانیاں عمران خان نے دھرنے کے دوران بھی سنائیں۔ معاملہ نائینٹی ٹو نیوز نے  سب سے پہلے اٹھایا ۔ دوسری طرف وزیرمملکت مواصلات مراد سعید نے  بھی  نواز شریف ، احسن اقبال اور جاوید صادق پر الزامات کی بھرمار اور ملتان سے سکھر موٹر وے میں کرپشن کی کہانی بھی سنا ڈالی۔ ملتان سکھر موٹر وے منصوبے میں  ساٹھ سے ستر ارب روپے کا ٹیکہ لگایا گیا ۔ مراد سعید نے کہا کہ احسن اقبال اور جاوید صادق نواز شریف کے فرنٹ مین تھے۔ مراد سعید نے کہا کہ پاکستان کے خزانے کو بے دردی سے لوٹا گیا ۔ کرپشن کہانی میں جاوید صادق کا کردار ناقابل بیان ہے۔ مراد سعید نے مزید کہا کہ نیب کے پاس مقدمات کی تفصیل جاننا چاہتے ہیں ، تین سال بعد سڑکیں بنانے کے لئے قومی خزانے سے پیسے نہیں لیں گے۔