Thursday, April 25, 2024

احسن اقبال ایک بار پھر کورونا کا شکار

احسن اقبال ایک بار پھر کورونا کا شکار
August 1, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماء احسن اقبال ایک بار پھر کورونا کا شکار ہوگئے۔

احسن اقبال نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ انہیں کوویڈ کی دوبارہ تشخیص ہوئی اور خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔ انہوں نے تمام دوستوں، احباب اور اہلیان نارووال سے جلد صحتیابی کی درخواست کی ہے۔

احسن اقبال نے مزید لکھا کہ ماسک پہنیں اور کورونا ایس او پیز پر عمل کریں۔