Saturday, April 27, 2024

احسن اقبال اور شاہد خاقان گرفتار ہوسکتے ہیں تو خسرو بختیار کیوں نہیں؟، رانا ثناء اللہ

احسن اقبال اور شاہد خاقان گرفتار ہوسکتے ہیں تو خسرو بختیار کیوں نہیں؟، رانا ثناء اللہ
March 6, 2020
لاہور (92 نیوز) آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کی نیب لاہور میں پیش ہوئے، میڈیا سے بات چیت میں بولے احسن اقبال اور شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کیا جاسکتا ہے تو خسرو بختیار کو کیوں گرفتار نہیں کیا جا رہا، انہوں نے بغیر لیڈر خطرناک احتجاج کا خدشہ بھی ظاہر کر دیا۔ نیب میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نیب کو ادارے کے طور پر اپنا تشخص قائم کرنا ہوگا۔ اپوزیشن کو تنگ کیا جا رہا ہے، حکومتی کیسز کوچھیڑا نہیں جا رہا۔ رانا ثناء اللہ وزیراعظم پر بھی تنقید کرنا نہ بھولے کہا کہ وزیراعظم کے رویئے کی وجہ سے ملک مسائل کا شکار ہے، ہم بھی احتجاج کا ارادہ رکھتے ہیں مگر تمام اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی۔ مسلم لیگ ن کے صدر کا کہنا تھا مریم نواز کو بولنے کاحق ہے، جب بولیں سب سنیں گے، عورت مارچ کے بارے میں کہا کہ نعرے میں برائی نہیں لیکن اس کے الفاظ کو غلط معانی دیئے جا رہے ہیں۔