Friday, April 26, 2024

احسن اقبال اور ایاز صادق کی بلاول بھٹو سے ملاقات، سیاست پر گفتگو

احسن اقبال اور ایاز صادق کی بلاول بھٹو سے ملاقات، سیاست پر گفتگو
March 11, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو  سے لیگی رہنما احسن اقبال اور ایاز صادق نے ملاقات کی ، ملاقات میں پارلیمانی اور ملکی سیاست پر بات چیت ہوئی ۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں  احسن اقبال بولے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات والوں کے خلاف صوبائی پارٹی نوٹس لے گی، یہ وہ پرانے لوٹے ہیں جو پہلے بنی گالہ جاچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  یہ ایم پی اے استعفیٰ دیں اور پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں، ان  کو آٹے اور چینی کا بھاؤ پتا لگ جائے گا۔