Friday, April 26, 2024

احسان مانی نے پی سی بی کو دنیا کا کمزور ترین بورڈ قرار دیدیا

احسان مانی نے پی سی بی کو دنیا کا کمزور ترین بورڈ قرار دیدیا
December 8, 2017

کراچی (92 نیوز) آئی سی سی کے سابق چیئرمین احسان مانی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو دنیا کا کمزور ترین بورڈ قرار دیدیا، پی سی بی میں سیاسی بنیادوں پر تعیناتی مسائل کی بڑی وجہ ہے۔

کراچی کے مہتہ پیلس میں پی سی بی کے سابق سربراہ عارف علی خان عباسی کی کتاب ناٹ اے جنٹلمین زگیم.کی تقریب رونمائی میں آئی سی سی کے سابق چیئرمین احسان مانی نے پی سی بی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی حیثیت کمزور ہے، اس کا شمار ویسٹ انڈیز، زمبابوے ، سری لنکا کے ساتھ کیا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ پی سی بی میں سیاسی بنیادوں پر تعیناتیاں مسائل کی بڑی وجہ ہیں ، نوسو ملازمین کی فوج کے باعث پی سی بی کی آمدنی کا بڑا حصہ انتظامی امور پر خرچ ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا ڈومیسٹک کرکٹ کی صورتحال مایوس کن ہے تقریب سے 92  کا ورلڈ کپ  جیتنے والی ٹیم کے کوچ انتخاب عالم ، عامر سہیل ، چیف سلیکٹر و کوچ محسن خان ، اسکواش لیجنڈ جہانگیرخان نے بھی اظہار خیال کیا۔

تقریب میں سابق کپتان یونس خان، سلیم ملک، صادق محمد، شعیب محمد، نسیم الغنی، اولمپئین سمیع اللہ سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں ، کتاب کے منصب عارف عباسی نے تمام مہمانوں کا شکریہ اداکیا۔