Thursday, April 25, 2024

احسان عادل ون ڈے اسکواڈ سے آؤٹ، عمر گل ان

احسان عادل ون ڈے اسکواڈ سے آؤٹ، عمر گل ان
April 18, 2015
ڈھاکا(سپورٹس ڈیسک)پاکستانی فاسٹ باؤلر احسان عادل دورہ بنگلا دیش کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو کر ٹیم سے آؤٹ ہو گئےجبکہ عمر گل کو ان کی جگہ ون ڈے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق عمر گل آج رات بنگلا دیش روانہ ہو جائیں گے، امکان ہے کہ وہ کل بنگلا دیش کے خلاف  دوسرے ون ڈے میں پلیئنگ الیون کا حصہ ہوں گے۔ عمر گل نے اپناآخری ون ڈے آٹھ دسمبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا جس کے بعد فٹنس مسائل کے سبب ٹیم سے باہر ہو گئے۔ فاسٹ باؤلر احسان عادل بنگلا دیش کے خلاف صرف ون ڈے اسکواڈ میں شامل تھے اور زخمی ہونے کے بعد انہیں  واپس بلایاجا رہا ہے، احسان عادل سے قبل لیگ اسپنر یاسر شاہ اور فاسٹ باؤلر سہیل خان بھی زخمی ہو چکے ہیں۔