Thursday, May 9, 2024

احساس کیش گرانٹ 12 ہزار سے بڑھا کر 13 ہزار کرنے کا اعلان

احساس کیش گرانٹ 12 ہزار سے بڑھا کر 13 ہزار کرنے کا اعلان
June 12, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے احساس ایمرجنسی کیش گرانٹ 12 ہزار سے بڑھا کر 13 ہزار کرنے کا اعلان کردیا۔

چیئرپرسن احساس پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے پوسٹ بجٹ کانفرنس کے دوران اپنے خطاب میں کہا، احساس پروگرام کیلئے بجٹ میں 260 ارب روپے مختص ہیں، احساس ایمرجنسی کیش کا دوسرا مرحلہ اسی ہفتے شروع ہوگا۔

اُنہوں نے کہا، احساس کفالت پروگرام کے بجٹ میں 4 بڑے اعلانات ہیں، احساس کفالت پروگرام میں ایک کروڑ لوگوں کو شامل کیا جارہا ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ، احساس کفالت پروگرام میں اپیل کا طریقہ کار لایا جارہا ہے، احساس کفالت پروگرام میں اب لوگ کہیں بھی بینک اکاؤنٹس کھلوا سکیں گے۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے مزید بولیں کہ، احساس نشونما پروگرام اس وقت 14 اضلاع میں چل رہا ہے، اس سال 50 اضلاع میں لیکر جائیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ، احساس تحفظ کے نام سے نیا پروگرام لارہے ہیں، یہ احساس پروگرام کا مضبوط پروگرام ہوگا۔ کہا کہ، اس سال احساس ڈیجیٹل ہنر کا بھی پروگرام لائیں گے، احساس ون ونڈو سنٹرز میں تمام پروگرام ایک چھت کے نیچے ہوتے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ، پناہ گاہوں میں اضافہ کیا جارہا ہے، کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام میں بھی وسعت آئے گی۔

چیئرپرسن احساس پروگرام نے مزید کہا، یوٹیلیٹی اسٹورز پر احساس کموڈیٹی سبسڈی پروگرام میں عملدرآمد شروع ہوجائیگا۔