Friday, April 26, 2024

احساس کفالت پروگرام کے تحت خواتین کو 12 ہزار روپے اکٹھے دینگے ، ڈاکٹر ثانیہ نشتر

احساس کفالت پروگرام کے تحت خواتین کو 12 ہزار روپے اکٹھے دینگے ، ڈاکٹر ثانیہ نشتر
April 5, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز )  احساس کفالت پروگرام کے تحت خواتین کو 12ہزارروپےاکٹھے دیئے جائیں گے  . ڈاکٹرثانیہ  نشتر نے کہا کہ   آبادی کے لحاظ سے صوبوں کا کوٹہ رکھا ہے ، پنجاب 7لاکھ اور سندھ ڈھائی لاکھ اپنے بجٹ سے دے گا۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ اسٹیٹ بینک ایف بی آر اور دیگراداروں کی معاونت سے ڈیٹا اکٹھا کر رہے ہیں ،رقم کی ترسیل میں شفافیت یقینی بنائی جا رہی ہے ،سفری اخراجات اور گاڑیوں کی ملکیت بھی مدنظر رکھی جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ مستحقین کو رقم کی ترسیل کاعمل سادہ اور آسان بنایا ہے ،رقوم کی فراہمی کےلیے صوبوں کو دفاتر کھولنے اور سکیورٹی انتظامات کاکہاہے،لوگوں کو رقم کی فراہمی کیلئے صوبوں سے لاک ڈاؤن میں نرمی کی اپیل کی ہے۔