Thursday, May 9, 2024

احساس کفالت پروگرام کا اجراء، غریب طبقے کو دیانتداری سے پیسے پہنچیں گے، وزیراعظم

احساس کفالت پروگرام کا اجراء، غریب طبقے کو دیانتداری سے پیسے پہنچیں گے، وزیراعظم
January 31, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے احساس کفالت پروگرام کا اجراء کردیا۔ وزیراعظم نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ ہم احساس کفالت پروگرام کے اجرا کی تقریب کا بہت انتظار کر رہے تھے، ہم چاہتے تھے غریبوں کیلئے اس پروگرام کو جلد لایا جائے۔ غریب طبقے کو دیانتداری سے پیسے پہنچیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے دوران خطاب کہا کہ پروگرام کے اجراء پر ثانیہ نشتر کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پاکستان پر ایک مشکل وقت آیا ہوا ہے، اس پروگرام کیلئے بڑی دیر سے انتظار کر رہےتھے، ہم نچلے طبقے کے لوگوں کو اوپر لانے کیلئے پروگرام لاناچاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ کے بڑے بڑے لوگ ان غریبوں کا پیسہ کھا رہے تھے، 8 لاکھ لوگ ان غریبوں کاپیسہ لوٹ رہےتھے، اس پروگرام میں 2 چیزیں خواتین کیلئے اہم ہیں، خواتین کے بینک اکاؤنٹ اوپن کیے جائیں گے، اس کارڈ کے ذریعے یوٹیلیٹی اسٹورز سے اشیاء خور و نوش بھی لی جا سکیں گی، سمارٹ فون ان کو دئیے جائیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ جلد اگلا پروگرام آئےگا، اس میں غریب خواتین کو گائے اور بھینسیں دینگے، پاکستان میں ایک بہت بڑا مسئلہ ہے کہ بچوں کو صحیح خوارک نہیں ملتی۔ وزیر اعظم بولے کہ اس سے اگلا پروگرام غریب بچوں کو اسکالر شپ دینا ہے، نئے پاکستان کا مطلب ہم نچلے طبقے کی ذمہ داری لیں گے، غریب گھرانے کے بچوں کو اسکالر شپ دیں گے۔ ہم 70 لاکھ خواتین کو اس پروگرام شامل کریں گے، اس کا مطلب ہے کہ ہم نے 70 لاکھ خاندانوں کی کفالت ہے، اب تک 60 لاکھ خاندانوں میں ہیلتھ کارڈ تقسیم کرچکے ہیں،  میں سمجھتا ہوں کہ حکومت سے اب تک سب سے بڑا اور اہم کام ہیلتھ کارڈ تقسیم کرکے کیا ہے۔