Thursday, March 28, 2024

احساس کفالت پروگرام، امداد کے منتظر لاہور کے شہری خوار ہونے لگے

احساس کفالت پروگرام، امداد کے منتظر لاہور کے شہری خوار ہونے لگے
April 28, 2020
لاہور (92 نیوز) احساس کفالت پروگرام کے تحت امداد کے منتظر لاہور کے شہری خوار ہونے لگے، انتظامیہ کی نااہلیوں کے باعث شہری دفاتر کے دھکے کھانے پر مجبور ہو گئے۔ احساس کفالت پروگرام کے تحت بارہ ہزار روپے کی امداد کیلئے شہری روزے کی حالت میں رلنے لگے، احساس کفالت سنٹرز میں انتظامیہ کی جانب سے کسی کو انگوٹھے تو کسی کو نام کا مسئلہ بتا کر نادرا آفس بھجوایاجانے لگا، لیکن لاک ڈاؤن کے باعث بند نادرا کا دفتر شہریوں کی مالی امداد کے آڑے آنے لگا۔ روزے کی حالت میں نادرا کے دفتر کے باہر رسوا کھڑے بزرگ شہری بھی دہائیاں دیتے نظر آئے۔ دوسری جانب شہریوں نے وزیراعظم سے اپیل کی ہے کہ ہر سنٹر میں نادرا کی گاڑی تعینات کی جائے، اور شہریوں کو پیش آنے والے مسائل کو وہیں پر حل کیا جائے۔