Wednesday, April 24, 2024

احساس پروگرام غریبوں کی محرومیوں کے خاتمے کا آغاز ہے، وزیر اعظم

احساس پروگرام غریبوں کی محرومیوں کے خاتمے کا آغاز ہے، وزیر اعظم
November 26, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کہا احساس پروگرام غریبوں کی محرومیوں کے خاتمے کا آغاز ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب میں کہا معاشرے میں تمام سہولیات امیروں کے لیے ہیں۔ آج امیر ٹیکس بچانے کے لیے آف شور کمپنیاں بنا رہے ہیں۔ حکومتی پالیسیوں کا محور غربت کا خاتمہ ہے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا پاکستان میں تین نظام تعلیم رائج ہیں۔ امیروں کے لیے الگ اور غریبوں کے لیے الگ نظام تعلیم ہے۔ معاشرے میں تمام سہولیات امیروں کے لیے ہیں۔ احساس پروگرام غریبوں کی محرومیوں کے خاتمے کا آغاز ہے۔ عمران خان نے خطاب میں کہا غریب خواتین معاشرے کا کمزور ترین طبقہ ہے۔ ہماری اولین ترجیح غریب خواتین کو غربت سے نکالنا ہے۔