Wednesday, May 8, 2024

احساس جرم یا ذہنی دباؤ ، مقبوضہ کشمیر میں ایک اور بھارتی فوجی نے خودکشی کرلی

احساس جرم یا ذہنی دباؤ ، مقبوضہ کشمیر میں ایک اور بھارتی فوجی نے خودکشی کرلی
June 2, 2019
مقبوضہ کشمیر ( 92نیوز)  احساس جرم یا ذہنی دباؤ؟،مقبوضہ کشمیر میں ایک اور بھارتی فوجی کی خود کشی کر لی ۔ بھارتی ظلم خود اپنے فوجی ہی نگلنے لگا، مسلسل ذہنی دباؤ اور حالت جنگ اور احساس جرم نے فوجیوں کے اعصاب چٹخا دیے، بھارتی مقبوضہ کشمیر کے جموں ڈسٹرکٹ میں فوج کی 16 کور یونٹ سے تعلق رکھنے والے 27 سالہ یوگیش سنگھ نے درخت سے لٹک کر خود کشی کر لی۔ جموں پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کا پوسٹ مارٹم کر کے اسے فوجی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ یہ دو دن میں دوسرے بھارتی فوجی کی خود کشی کا واقعہ ہے، اس سے پہلے کرنل رینک کے ایک آفیسر نے خود کشی کی تھی۔ بھارتی سکیورٹی فورسز میں گزشتہ چند سال میں خود کشی کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ۔ سال 2007 سے اب تک 428 بھارتی فوجی اہلکار خود کشی کر چکے ہیں۔