Thursday, April 25, 2024

احد چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں  14 روز کی توسیع

احد چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں  14 روز کی توسیع
March 12, 2020
لاہور ( 92 نیوز) احتساب عدالت لاہور نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں  سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کےجوڈیشل ریمانڈ میں  14 روز کی توسیع کر دی ۔ عدالت کی جانب سے احمد چیمہ کو دوبارہ 26 مارچ کو پیش کرنے کا حکم دیا گیا ،  آئندہ سماعت پر مزید گواہان کو بیان قلمبند کرانے کے لیے بھی  طلب کر لیا۔ عدالت میں اب تک نو گواہان اپنے بیان قلمبند کرا چکے ہیں۔ سابق ؑڈی جی ایل ڈی اے کو   کیمپ جیل سے لا کر احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا گیا ، احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چودھری نے کیس پر سماعت کی۔ نیب پراسیکیوٹر کے مطابق احد چیمہ نے  اندرون و بیرون ملک  اربوں روپے کے ناجائز اثاثہ  بنائے، :احد چیمہ نے فیملی ممبران کے نام بے نامی جائیدادیں بنائیں، اثاثہ جات کی مارکیٹ  ویلیو600 ملین کے قریب ہے۔