Saturday, May 11, 2024

احد چیمہ کی ایل ڈی اے سٹی کرپشن کیس میں درخواست ضمانت منظور

احد چیمہ کی ایل ڈی اے سٹی کرپشن کیس میں درخواست ضمانت منظور
January 28, 2020
لاہور ( 92 نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی ایل ڈی اے سٹی کرپشن کیس میں درخواست ضمانت منظور کر لی گئی ۔ لاہور ہائیکورٹ کے  جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ  نے احد چیمہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کی ،  ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ  احد چیمہ 23 ماہ سے گرفتار ہے ، ڈیڑھ سال  سے ایل ڈی اے ستی  کا ریفرنس ہی پیش نہیں کیا گیا ۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ایل ڈی اے ستی کیس کلوز ہو رہ اہے ،  سپریم کورٹ نے فیصلہ کر دیا ہے ،  ایل ڈی اے سٹی  نے تمام متاثرین کو پلاٹس دینے کی یقین دہانی کرائی ہے ، اس کیس میں احد چیمہ کی ضمانت منظور کر لی جائے تو کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔