Friday, September 20, 2024

احد چیمہ کو کروڑوں روپے کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا گیا،ترجمان نیب

احد چیمہ کو  کروڑوں روپے کرپشن  کے الزام میں گرفتار کیا گیا،ترجمان نیب
February 22, 2018

لاہور ( 92 نیوز ) ترجمان نیب نے کہا ہے کہ سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو  کروڑوں روپے کرپشن  کے الزام میں گرفتار کیا گیا  ہے ۔ احد چیمہ کی گرفتاری قانون کے مطابق عمل میں لائی گئی  ، عہدہ خواہ کتنا ہی بڑا  کیوں نہ ہو نیب کے قانونی راستے کی دیوار نہیں بن سکتا۔

ترجمان نیب کے مطابق گرفتاری سے پہلے سابق ڈی جی ایل ڈی اے کو وارنٹ دکھائے گئے اور پھر عزت و احترام کے ساتھ نیب آفس منتقل کیا گیا ۔

ترجمان نیب  لاہور کا کہنا ہے کہ نیب پالیسی کی بنیاد کسی کے ساتھ امتیازی سلوک روا نہ رکھنا ہے ۔کیس میں ہر شخص کی کی عزت نفس ملحوظ خاطر رکھنا ہے  ۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ احد چیمہ کو قانون کے مطابق ادویات ،خوراک اور دیگر ضروری اشیا فراہم کی گئی ہیں  ، وہ گناہ گار ہیں یا نہیں فیصلہ متعلقہ عدالت کرے گی ۔ ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر کوئی تبصرہ ممکن نہیں۔

نیب ترجمان  نے ملک بھر میں پھیلائی جانے والی افواہوںکا جواب بھی دے دیا کہا کہ سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی گرفتاری کسی صورت آئینی اور سماجی حقوق کی خلاف وزری نہیں ۔