Thursday, April 25, 2024

احتیاطی تدابیر کے ساتھ مساجد میں عبادت ہوسکتی ہے، شیخ رشید

احتیاطی تدابیر کے ساتھ مساجد میں عبادت ہوسکتی ہے، شیخ رشید
April 18, 2020
لاہور (92 نیوز) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کہتے ہیں احتیاطی تدابیر کے ساتھ مساجد میں عبادت ہوسکتی ہے۔ وزیر اعظم کو تجویز دی ہے کہ مساجد کی بھی مالی امداد کی جائے۔ میں نے دم کیا ہے اس لیے کل شہباز شریف گرفتاری سے بچ گئے۔ شیخ رشید نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان صاحب کو تجویز دی ہے کہ عبادت گاہوں کو خصوصی فنڈ دئیے جائیں یہ نا ہو پاکستان میں دین کا کام متاثر ہو جائے۔ وزیر اعظم سے درخواست کی کہ علما کا خیال رکھا جائے مسجد میں 50 یا 100 لوگ احتیاطی تدابیر سے نماز پڑھ سکتے ہیں  انڈیا میں بھی تبلیغی جماعت والوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے  پاکستان میں بھی سازشی لوگ تبلیغی اور زائرین پر تنقید کر رہے۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ عمران خان نے دنیائے سیاست میں آئی ایم ایف کے قرض کی قسطوں کی التوا میں تاریخی کردار ادا کیا۔ وزیراعظم نے پہلے دن ہی آئی ایم ایف کا معاملہ اٹھایا۔ جہانگیر ترین کی پی ٹی آئی کے لیے خدمت بہت ہے لیکن چینی ایک اہم ایشو ہے۔ اگر عمران خان جہانگیر ترین سے فاصلہ کر سکتے ہیں تو باقی وزیروں سے بھی کر سکتے ہیں۔ کورونا نے سفید پوش طبقے کو زیادہ دھچکا دیا ہے، ہمارا محنت کش طبقہ کورونا سے براہ راست متاثر ہوا ہے۔ مراد علی شاہ سے کہنا چاہتا ہوں کہ یہ لڑائی کا وقت نہیں ہے۔ قومیں مشکل وقت میں اکٹھی ہوتی ہیں۔ میں نے دم کیا ہے تو شہباز شریف کل گرفتاری سے بچ گیا۔ یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ کورونا کی وجہ سے عمران خان کی حکومت ختم ہو جائے گی۔ نیب نے کوئی گٹھ جوڑ نہیں کیا۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے بہت سریس کیس ہیں۔  شہباز شریف سوچ رہا ہو گا کہ لندن کیسے جائوں؟۔ شہباز شریف یا لندن جائے یا اندر جائے گا۔ ہمیں ہر مشکل کے لیے ہر وقت تیار رہنا چاہیے۔ آئی پی پی کی رپورٹ پہلے ہی آوٹ ہو گئی ہے، عمران خان کو آئی پی پی، شوگر اور فلور اور قرضوں کی رپورٹس پر کریڈٹ دیں۔ عمران خان فائنل راونڈ کھیلے گا، ان تینوں رپورٹس میں جو آدمی ملوث پایا گیا عمران خان اس کو سزا دے گا۔ جو جو وزیر ان رپورٹس میں ملوث پایا گیا تو ان کو پھکی لازمی ملے گی۔ میں تو پہلے سے ہی کہتا تھا کہ آٹا ایکسپورٹ نہیں ہونا چاہیے، اب پنجاب میں بھی جو ملوث ہوئے وہ بھگتیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے 3 ہزار پیکٹ قلیوں کے لیے دئیے ہیں۔ این ڈی ایم اے نے ہمیں 10 ہزار ماسک دئیے ہیں۔ ریلوے 5 کروڑ ایک لاکھ 85 ہزار روپے وزیر اعظم ریلیف فنڈ دے گا۔ ہم نے کسی مزدور کی تنخواہ اور کسی کی پنشن لیٹ نہیں کی، 30 کوچوں پر مشتمل ٹرین ہم چمن اور تفتان کے لیے روانہ کریں گے۔ ٹرین میں 2 میڈیکل کی بوگیاں بھی لگا رہے ہیں۔ 30 کوچوں میں لوگوں کو قرنطینہ کیا جائے گا۔ ہمیں جب کہا گیا ہم 25 ٹرینیں چلا دیں گے، ٹرینین بند ہونے کی وجہ سے ریلوے کو ایک ارب روپے ہفتے کا نقصان ہو رہا ہے۔