Thursday, April 25, 2024

احتیاط کئے بغیر کورونا کو روکنا ممکن نہیں، مراد علی شاہ

احتیاط کئے بغیر کورونا کو روکنا ممکن نہیں، مراد علی شاہ
May 26, 2020
کراچی (92 نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کہتے ہیں احتیاط کئے بغیر کورونا کو روکنا ممکن نہیں ہے، ناصرحسین شاہ نے مریضوں کی تعداد بڑھنے کی صورت میں دوبارہ لاک ڈاؤن کا عندیہ دے دیا۔ سندھ میں شہریوں نےخوب عید منائی۔ کوروناوائرس کوبھی بھول گئے۔ وزیراعلی سندھ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2327 ٹیسٹ کیے جس میں 573 نئے کیسز سامنے آئے، جن میں 467 مریضوں کا تعلق کراچی سے ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5 مریض انتقال کرگئے جاں بحق افراد کی تعداد 374 ہوگئی ہے۔ مراد علی شاہ نے بتایا کہ 248 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ 49 مریض وینٹیلیٹرز پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو احتیاط کرنی چاہیے۔ احتیاط کے بغیر کورونا وائرس کو روکنا ممکن نہیں۔ سندھ کے وزیر اطلاعات ناصرحسین شاہ کہتے ہیں صرف مخصوص اوقات میں ایس او پی کے تحت کاروبار جاری رہنا چاہئے تاہم مریضوں کی تعداد بڑھنے کی صورت میں دوبارہ لاک ڈاون لگا سکتے ہیں۔ بتایا کہ اسپتالوں میں بیڈز اور دیگر سہولیات بھی بڑھارہے ہیں۔ کورونا کے ساتھ رہنے کی عادت اپنانی ہوگی۔