Friday, April 26, 2024

احتساب کے نام پر چہرہ دستیاں ہو رہی ہیں ، شہباز شریف

احتساب کے نام پر چہرہ دستیاں ہو رہی ہیں ، شہباز شریف
December 12, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز)  اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ احتساب کے نام پر چہرہ دستیاں ہو رہی ہیں ۔ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ خود ملزم ہوں اس لئے نیب سے متعلق کچھ نہیں کہوں گا ۔شہباز شریف نے سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ  نیب جو کررہا ہے وہ احتساب نہیں، ادارے حکومت کے ماتحت ہیں ، الزامات نہ لگائیں ،، تحقیقات کریں ، اپوزیشن لیڈر کی طرح وزیراعظم پر بھی ہیلی کاپٹر کا کیس ہے انکو بھی گرفتار کریں۔ شاہد خاقان عباسی نے نیب قانون کا کالا قانون قرار دیتے ہوئے کہا کہ نیب قانون ہم نے نہیں ایک آمر نے بنایا، نیب جو آج کر رہا ہے وہ احتساب نہیں ہے، ہم   احتساب چاہتے ہیں مگر انتقام سے باز رہیں،چوری کے الزام نہ لگائیں،ادارے آپ کے پاس ہیں،تحقیقات کرائیں۔