Friday, May 10, 2024

احتساب کے بیانیے کو نواز شریف کے باہر جانے، عدالتوں سے ریلیف سے سخت زد پڑی ، فواد چودھری

احتساب کے بیانیے کو نواز شریف کے باہر جانے، عدالتوں سے ریلیف سے سخت زد پڑی ، فواد چودھری
February 5, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا احتساب کے بیانیے کو نواز شریف کے باہر جانے، نیب کی کمزور پراسیکیوشن اور عدالتوں سے ریلیف سے سخت زد پڑی۔ فواد چودھری نے ٹویٹ میں کہا مریم نواز کا باہر جانا احتساب کے بیانیے کے تابوت میں آخری کیل ہو گا۔ اگر مریم پلی بارگین کے بغیر باہر جاتی ہیں تو جیلوں کے دروازے کھول دینے چاہئیں۔ فیاض چوہان بولے بیگم صفدر مجرم ہیں، باہر نہیں جا سکتیں۔ حکومت اور عدالت کبھی اجازت نہیں دیں گی۔