Friday, April 26, 2024

احتساب کیلئے خود کو پیش کرکے بھاگنا یوٹرن ہے: عمران خان

احتساب کیلئے خود کو پیش کرکے بھاگنا یوٹرن ہے: عمران خان
January 16, 2017

اسلام آباد (92نیوز) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے آج تاریخ کا سب سے بڑا یوٹرن دیکھا۔ نوازشریف پارلیمنٹ میں کچھ اور باہر کچھ اور کہتے ہیں۔ منی ٹریل کب آئے گی، قوم کو اس کا انتظار رہے گا۔ کپتان نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شریف فیملی پر تنقید کے خطرناک باؤنسر برسائے۔ ان کا کہنا تھا ن لیگ نے پاناما کیس میں یوٹرن لے لیا ہے۔

حکومت کے وہم وگمان میں بھی نہیں تھا کہ معاملہ سپریم کورٹ میں جائے گا۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے صاف کہہ دیا کہ احتساب کے لئے خود کو پیش کرکے بھاگنا یوٹرن ہے، حکمران بری طرح پھنس چکے ہیں۔ بی بی سی نے بھی ان کا پول کھول دیا۔

عمران خان نے کہا کہ ہم نے عدالت میں سارے ثبوت دے دیے ہیں۔ وزیراعظم کے پاس حکومت کرنے کا کوئی جواز نہیں۔ انہوں نے عدالت میں شیخ رشید کےخراٹوں کا بھی ذکر کیا جس پر سب ہنس پڑے۔