Monday, May 6, 2024

احتساب کا ڈرامہ فلاپ ہو چکا ہے، رانا ثنا اللہ

احتساب کا ڈرامہ فلاپ ہو چکا ہے، رانا ثنا اللہ
December 11, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) رہنما ن لیگ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے احتساب کا ڈرامہ فلاپ ہو چکا ہے۔

رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا عمران خان نے احتساب کے نام پر جو ڈرامہ رچایا وہ بے نقاب ہو گیا ہے۔ نااہل ٹولہ ملک کو تباہی کی طرف لے جارہا ہے۔ عوام باہر نکلیں اور ملک بچانے کے لیے اپوزیشن کا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کا مطلب یہ نہیں کہ ووٹ صرف ہمیں دو۔ ووٹ کے ساتھ جو رزلٹ مرتب ہو ،اسے تسلیم کیا جانا چاہئے۔ پیپلز پارٹی خود کو پنجاب میں متحرک کرتی ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔

ادھر منشیات برآمدگی کیس میں رانا ثناء انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں پیش ہوئے۔ سرکاری وکیل کی استدعا پر سماعت 22 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔