Tuesday, May 21, 2024

احتساب کا قانون بہت سخت،مثبت تبدیلیاں ناگزیر ہیں ،شہزاد اکبر

احتساب کا قانون بہت سخت،مثبت تبدیلیاں ناگزیر ہیں ،شہزاد اکبر
December 29, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب   شہزاد اکبر نے نیب ترمیمی آرڈیننس کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں احتساب کا بہت سخت قانون ہے،لیکن اداروں میں کچھ مثبت تبدیلیاں ناگزیر ہیں ۔ بیرسٹرشہزاد اکبر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احتساب ترمیمی بل کو پڑھے بغیر ہی تنقید کی جارہی ہے ،غلط فیصلے کی وجہ سے کوئی کیس نیب میں آجاتاتھا ، تو ٹھیک نہیں تھا ۔ ٹیکس چوری کرنے والے کےخلاف مقدمہ ضرور چلے گا لیکن اس کو ایف بی آر دیکھے گا ،کرپشن کے ناسور کےخاتمے کےلیے سخت قانون کی ہی ضرورت ہے۔ انہوں نے اپوزیشن کی تنقید کو مسترد کردیا  کہا کہ  نیب کا ضمانت اور ریمانڈ سے متعلق قانون نہیں بدلا گیا۔ وفاقی وزیر مراد سعید بولے 24 ہزار ارب قرض کی رپورٹ بہت جلد قوم کے سامنے آنے والی ہے۔