Friday, April 26, 2024

احتساب پر ڈیل ہو گی نہ کوئی شہر بند ہوگا ، فواد چودھری

احتساب پر ڈیل ہو گی نہ کوئی شہر بند ہوگا ، فواد چودھری
October 12, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا احتساب پر ڈیل ہو گی نہ کوئی شہر بند ہو گا۔ مدرسے کے بچوں کو چارے کے طور پر استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ وفاقی وزیر فواد چودھری نے ٹویٹ کیا کہ مدرسے کے بچوں کو چارے کے طور پر استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ آئین اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کے مطابق چلیں تو کوئی اعتراض نہیں ۔ حکومت مذاکرات بھی کرے گی ۔ https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1182886390889172992 معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ کیا کہ نوازشریف کی گفتگو کے بعد فضل الرحمٰن کے  مارچ کی بلی تھیلی سے باہر آگئی ۔ ثابت ہوگیا ان کا مارچ کشمیر کیلئے چوروں کی آزادی کیلئے  ہے۔ یہ مظلوموں اور بے کسوں کیلئے نہیں کرپشن کنگز کے سیاسی و معاشی روزگار کو تحفظ دینے کیلئے نکل رہے ہیں۔ https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1182893719864926209 پنجاب کے وزیر اطلاعات میاں اسلم اقبال نے بھی  آزادی مارچ  کے حوالے اپوزیشن  کی خوب کلاس لی اور بولے 2018 میں لوگوں نے کرپٹ مافیا سے آزادی حاصل کر لی، اب کیسا آزادی مارچ۔ میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا  مسترد شدہ پارٹیاں اکٹھی  ہو رہی ہیں ۔ ن لیگ اور پیپلزپارٹی ختم ہو چکی ہیں۔