Saturday, May 18, 2024

احتساب پر اعتراض نہیں ، انصاف ہونا چاہئے ، بلاول بھٹو

احتساب پر اعتراض نہیں ، انصاف ہونا چاہئے ، بلاول بھٹو
March 27, 2019

حیدر آباد  ( 92 نیوز ) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر قیادت کاروان ِ بھٹو لاڑکانہ کے لئے رواں دواں ہے ۔

حیدر آباد سے روانگی سے قبل بلاول بھٹو زرداری نے کارکنوں سے پرجوش خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  احتساب پر ہمیں اعتراض نہیں ہے ، انصاف ہونا چاہئے ۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ احتساب کے نام پر انتقام قبول نہیں کریں گے ،  یہ کیسا وزیراعظم ہے، جو یوٹرن پر یوٹرن لیتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  جب ہم لانگ مارچ کریں گے تو انہیں لگ پتہ جائے گا۔