Saturday, April 27, 2024

احتساب عمل میں تیزی لائی گئی تو بہت سے اندیشے بھی پیدا ہوں گے ، خالد مقبول صدیقی

احتساب عمل میں تیزی لائی گئی تو بہت سے اندیشے بھی پیدا ہوں گے ، خالد مقبول صدیقی
July 15, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ نگراں حکومت الیکشن کرانے آئی ہے، احتساب کے معاملات میں اگر تیزی لائی جائیگی تو پھر اس حوالے سے بہت سارے اندیشے بھی پیدا ہونگے۔ خالد مقبول صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے بینرز اتارے جا رہے ہیں ، اوچھے ہتھکنڈوں سے عوامی جماعت کو ہرایا نہیں جا سکتا، کرپشن زدہ جمہوریت قبول نہیں ، انتخابات ایسے ہونے چاہئیں کہ نتائج سب  کو قبول ہوں ۔ خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ جس طرح ہم چاہتے ہیں  ہمارے مینڈنٹ کا احترام کیا جائے، ہمیں دیگر جماعتوں کے مینڈنٹ کا خیال رکھنا ہوگا ۔