Friday, March 29, 2024

احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کورونا کے باعث انتقال کرگئے

احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کورونا کے باعث انتقال کرگئے
December 4, 2020

اسلام اباد (92 نیوز) احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کورونا کے باعث انتقال کر گئے۔

‏احتساب عدالت اسلام آباد کے سابق جج ارشد ملک کورونا وائرس کا شکار تھے اور نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔ ذرائع کے مطابق ارشد ملک گزشتہ 5 روز سے وینٹٰی لیٹر پر تھے جبکہ دو روز سے انکی حالات تشویشناک ہو گئی تھی۔

ارشد ملک کے وارثان میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں ۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ارشد ملک کی نمازجنازہ مندرہ میں ادا کی جائے گی ۔

احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے 24 دسمبر 2018 کو العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کو 7 سال قید کی سزا سنائی تھی جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں بری کیا تھا ۔ 6 جولائی 2019 کو مریم نوازایک ویڈیوسامنے لائی تھیں جس کے بعد سپریم کورٹ نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ارشد ملک کواحتساب عدالت کے جج کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔