Friday, March 29, 2024

احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ

احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
July 12, 2019

 اسلام آباد (92 نیوز) احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس نے جج ارشدملک کی خدمات واپس لینے کیلئے وزارت قانون کو خط لکھ دیا۔

 رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے قائم مقام چیف جسٹس کی ہدایت پر وزارت قانون و انصاف کو خط لکھا تھا ۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ بطور احتساب عدالت جج ارشد ملک کو عہدے سے ہٹا دیا جائے۔ جج ارشد ملک کی خدمات واپس وزارت قانون و انصاف کو دے دی گئی ہیں۔

 اسلام آباد ہائیکورٹ کی فیصلے کے بعد جج ارشد ملک نے احتساب کیسز کی سماعت منسوخ کر دی اور ملک کمرہ عدالت سے اٹھ کر چلے گئے۔

 قبل ازیں جج محمد ارشد ملک نے متنازعہ ویڈیو پر اپنی صفائی میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط لکھا تھا جس میں انھوں نے الزامات کی تردید کی۔

جج ارشد ملک نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں بیان حلفی بھی جمع کرا دیا۔ بیان حلفی کے ساتھ اتوار کو جاری کی گئی پریس ریلیز بھی لگائی گئی ہے۔ جج ارشد ملک نے خط میں کہا تھا ان پر فیصلے کے لیے کوئی دباؤ نہیں تھا۔ بلاوجہ بدنام کیا جا رہا ہے۔