Saturday, May 18, 2024

احتساب عدالت کے باہر ن لیگی کارکنوں کی ہنگامہ آرائی ، پولیس کی آنسو گیس کی شیلنگ

احتساب عدالت کے باہر  ن لیگی کارکنوں کی ہنگامہ آرائی ، پولیس کی آنسو گیس کی شیلنگ
December 24, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) ن لیگی کارکنوں نے اپنی روش نہ بدلی اور احتساب عدالت کےباہر  ہنگامہ آرائی کی ، کارکنوں کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا جس پر پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی ۔ لیگی کارکنوں نے نواز شریف کے عدالت میں جانے کے بعد خاردار تاریں ہٹانے کی کوشش کی ، جس پر پولیس اہلکاروں کی جانب سے روکا گیا ۔ لیگی کارکن بپھر گئے اور پولیس اہلکاروں پر  پتھراؤ کر دیا۔ پولیس اہلکاروں نے مشتعل کارکنوں کو  منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ کی ، صورتحال بگڑنے پر رینجرز نے معاملات سنبھالے جس کے بعد لیگی کارکن منتشر ہو گئے ۔