Monday, September 16, 2024

احتساب عدالت کی کارروائی براہ راست نشرکی جائے ،مریم نواز کامطالبہ،پی ٹی آئی نے حمایت کردی

احتساب عدالت کی کارروائی براہ راست نشرکی جائے ،مریم نواز کامطالبہ،پی ٹی آئی نے حمایت کردی
April 4, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) نواز شریف کے بعد ان کی صاحبزادی مریم نواز بھی انوکھے مطالبات کرنےلگیں ، مریم نواز نے احتساب عدالت کی کارروائی براہ راست نشر کرنےکا مطالبہ کر دیا ۔ مریم نواز کہتی ہیں نواز شریف اور ان کے خلاف احتساب عدالت میں ہونے والی تمام کارروائی لائیو دکھائی جائے تاکہ عوام کو سچ کا پتا چل سکے۔ والدہ کلثوم نواز سے متعلق مریم نواز شریف نے کہا کہ والدہ کی طبیعت ٹھیک نہیں ہوئی ، ریڈیو تھراپی ہو رہی ہے،ختم ہو گی تو پتہ چلے گا ۔احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ویک اینڈ پر ڈاکٹر بھی دستیاب نہیں ہوتے ۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے روایت سے ہٹ کر مریم نواز کے مطالبے کی حمایت کر دی ، فواد چودھری نے کہا کہ دیر آید درست آید  ، کارروائی دیکھ کے ہی شاید میاں صاحب کو پتہ چل جائے کہ انہیں کیوں نکالا ۔ فواد چودھری نے کہا کہ پہلے دن  ہی مطالبہ کیا تھا جے آئی ٹی کی کارروائی منظرعام پرلائی جائے ، والیم 10 کی تمام تفصیلات بھی قوم کے سامنے رکھی جائیں۔ سیاسی حلقوں سے عدالتی کارروائی براہ راست نشر کرنے کیلئے  آوازیں اٹھیں تو عوامی بیٹھکوں میں بھی موضوع  زیر بحث آگیا  ۔