Saturday, April 20, 2024

العزیزیہ،فلیگ شپ ریفرنسزکی مدت میعادبڑھانے کیلئے احتساب عدالت کاسپریم کورٹ سے رجوع

العزیزیہ،فلیگ شپ ریفرنسزکی مدت میعادبڑھانے کیلئے احتساب عدالت کاسپریم کورٹ سے رجوع
August 25, 2018
اسلام آباد( 92 نیوز) شریف خاندان کیخلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کی مدت معیاد میں توسیع کیلئے احتساب عدالت نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ۔ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ، چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ 27 اگست کو سماعت کرے گا۔اٹارنی جنرل اور  پراسیکیوٹر جنرل نیب کو نوٹس جاری کردیئے گئے ۔ سپریم کورٹ میں احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے ،  چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ 27 اگست کو سماعت کرے گا۔ جسٹس عمر عطاء بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن بینچ میں شامل ہیں۔ اس سے قبل سپریم کورٹ احتساب عدالت کو ریفرنسز پر سماعت مکمل کرنے کیلئے 4 بار توسیع دے چکی ہے۔ مارچ، مئی ،جون ،جولائی میں توسیع حاصل کرنے کےبعد احتساب عدالت نے پانچویں مرتبہ سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ العزیزیہ اور فلیگ شپ رنفرنس نواز شریف اوران کے بیٹے حسین نواز اور حسن نواز کے خلاف ہیں۔فلیگ شپ ریفرنس 16 آف شور کمپنیوں سے  متعلق ہےجبکہ العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں شریف فیملی پر الزام ہے کہ انہوں نے گزشتہ سالوں کے دوران کروڑوں روپے بیرون ملک منتقل کئے تھے۔