Sunday, September 8, 2024

احتساب عدالت کا نواز شریف اور فیملی کی پیشی میں چھبیس ستمبرکا نوٹس

احتساب عدالت کا نواز شریف اور فیملی کی پیشی میں چھبیس ستمبرکا نوٹس
September 19, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) احتساب عدالت نے نواز شریف اور فیملی کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کیے۔ اس کے بر عکس عدالت نے چھبیس ستمبر کو پیشی کیلئے دوبارہ نوٹس جاری کر دیئے ۔ احتساب عدالت میں نیب کے تین ریفرنسز کی سماعت میں نواز شریف، حسین، حسن، مریم اور کیپٹن صفدر ہیں جن کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا تھا لیکن یہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ نیب نے سمن کی تعمیلی رپورٹ پیش کی جس میں عدالت کا عدم اطمینان کے ساتھ ملزموں کی حاضری کو بھی یقینی بنانے کا حکم شامل ہیں۔

اس کے بعد عدالت نے سمن کو سابق وزیراعظم کی رہائشگاہ کے باہر چسپاں کرنیکا حکم دیدیا۔

نیب کے ریفرنسز کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنے کی۔ دوسری طرف ۔سابق وزیر اعظم نوازشریف ان کے بچے اور داماد کیپٹن (ر) صفدر عدالت میں پیش نہ ہوئے۔۔نیب پر اسیکیوٹر جنرل نے پانچوں ملزمان کے سمن کی تعمیلی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ شریف خاندان کے سکیورٹی انچارج کے بقول حسن اور حسین نے سمن وصول نہ کرنے کا کہا ۔

فاضل جج نے تعمیلی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ آئندہ ایسے جان نہیں چھڑانی۔ عدالت نے قانونی عمل چلانا ہے ورنہ عدالتی کارروائی میڈیا والے بھی بتا دیتے ہیں۔

نیب نے ملزمان کے وارنٹ گرفتاری کی استدعا بھی کی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کیا وارنٹ بھی سکیورٹی گارڈ کو دے کر آئیں گے؟؟۔ عدالت نے نوازشریف ان کے بچوں حسن، حسین، مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کے دوبارہ سمن جاری کرتے ہوئے 26 ستمبر کو پیشی یقینی بنانے کا حکم دیا۔

 سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سینیٹر آصف کرمانی کاکہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز بیمار ہیں نوازشریف ان کی عیادت کےلئے لندن میں موجود ہیں اس لئے پیش نہیں ہوسکے۔

اس موقع پر تحریک انصاف کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ  توقع ہے کہ اگلی پیشی پر ملزمان کے ساتھ رعایت نہیں برتی جاےگی.تحریک انصاف اس مقدمے کی پیروی کریگی۔