Friday, April 19, 2024

احتساب عدالت نے نیب میں گرفتار آصف زرداری  سے بچوں کو ملاقات کی اجازت دیدی

احتساب عدالت نے نیب میں گرفتار آصف زرداری  سے بچوں کو ملاقات کی اجازت دیدی
June 19, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) احتساب عدالت نے نیب میں گرفتار آصف علی زرداری سے بچوں کو ملاقات کی اجازت دیدی ۔ آصف علی زرداری میگا منی لانڈرنگ کیس میں 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کی حراست میں ہیں ۔ آصف علی زرداری کی جانب سے نیب پر بد نیتی کا الزام لگا کر اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی  ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے  آصف زرداری کی درخواست مسترد کرتے ہوئے فیصلہ دیا تھا کہ  ملزم نیب کی بدنیتی ثابت کرنے میں ناکام رہا۔