Friday, April 19, 2024

احتساب عدالت نے نندی پور ریفرنس قابل سماعت قرار دے دیا

احتساب عدالت نے نندی پور ریفرنس قابل سماعت قرار دے دیا
September 5, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر ایک میں نندی پور ریفرنس کی سکروٹنی مکمل کر لی گئی،نندی پور ریفرنس کا ٹرائل احتساب عدالت نمبر 2 کے جج ارشد ملک کرینگے ۔ عدالت نے  بابراعوان ، سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف سمیت تمام ملزمان کی طلبی کے سمن جاری  کر دیئے ۔ عدالت نےبابر اعوان اور راجا پرویز اشرف کو 18ستمبر کو طلب کر لیاجبکہ احتساب عدالت نے تمام ملزمان کی طلبی کے سمن جاری کردیئے ۔ نندی ریفرنس میں مجموعی طو رپر 7 ملزمان کو طلب کیا گیا، سابق سیکرٹری قانون مسعود چشتی اور ریاض کیانی کو بھی پیش ہونے کا حکم دے دیا گیا۔ نندی پور منصوبے کی تاخیر سے قومی خزانہ کو 27 ارب روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔ احتساب عدالت میں نندی پور ریفرنس کی سماعت 18 ستمبر کو ہو گی۔